تازہ ترین

شیر کشمیر سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل تقریب

صوبائی کمشنر نے ترنگا لہرا کر پریڈ کی سلامی لی

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// سرینگر کے سونہ وار سٹیڈیم جہاں15اگست کے حوالے سے تقریب منعقد ہونی والی ہے،میںکل’’ فْل ڈریس ریہرسیل ‘‘کا انعقاد کیا گیا ۔ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کے بیچ شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل تقریب پر ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی جس دوران سماجی فاصلے کا خا ص خیا ل ر کھا گیا اور تقریب میں تمام شر کاء ماسک پہن کر نظر آ ئے۔اس موقع پر سول انتظامیہ اور سیکورٹی  ایجنسیوں کے سینئر افسران بشمول آئی جی کشمیر وجے کمار اور ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔تقریب میں 15اگست کے سلسلے میں ترتیب دئے گئے تمام پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقعہ پر فنکاروں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ تاہم کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈائون اور تعلیمی ادارے مقفل رہنے کے سبب اس بار اسکولی طلباء فل ڈریس ریہرسل کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔  اس دوران اسٹڈیم سے گزرنے والی سڑک کو ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند رکھا گیا تھا۔