کشمیرمیں بھاجپاکے قدم کوئی نہیں روک سکتا: رویندر رینہ

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


جموں//یواین آئی// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ کوئی بھی طاقت وادی کشمیر میں بی جے پی کی توسیع کو روک نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنگجو اور علیحدگی پسند مل کر بی جے پی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رویندر رینہ نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا،’’جنگجوئوں نے جموں و کشمیر کو بار بار لہو لہان کیا ہے۔ پاکستان، جنگجو اور علیحدگی پسند مل کر وادی کشمیر میں بی جے پی کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم پاکستان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان بی جے پی کی کشمیر میں توسیع کو نہیں روک سکتا ہے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا،’’'اس پندرہ اگست پر ہر گھر میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ ہم ہر پنچایت، گائوں اور شہر میں ترنگا لہرائیں گے۔ ستر برسوں میں پہلی بار جموں و کشمیر میں صرف ایک جھنڈا لہرایا جائے گا۔ یہاں ایک آئین اور ایک جھنڈے کا خواب پورا ہوا ہے‘‘۔
 

تازہ ترین