اخروٹ کا معیار بڑھانے کی کوشش

وادی میں اعلیٰ معیار کی تین نرسریاں قائم

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر //اخروٹ کے معیار کو بڑھانے کیلئے محکمہ باغبانی نے شمالی ،جنوبی اور وسطی کشمیر میں تین اعلیٰ معیار کی نرسریاں قائم کی ہیں جس کے سبب اخروٹ کے معیار اور پیداوار میں بہتری آئے گی ۔محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے ان نرسریوں کا جائزہ لینے کیلئے ز ائورہ ، اور چندی گام کا دورہ کیا ،جبکہ جمعرات کو اننت ناگ کی براک پورہ نرسری کا معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران انہوں نے ان نرسریوں میں کام کرنے والے ملازمین کی خوصلہ افزائی کی اور عملہ کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا ۔ضلع ہاٹیکلچر افسر اننت ناگ نے اس موقعہ پر ناظم باغبانی کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 11ہزار 9سو 41ہیکٹر اراضی پراخروٹ کی پیداوار ہوتی ہے اور اس کی سالانہ پیداوار 4لاکھ 66ہزار 5سو 22 میٹرک ٹن ہے ۔ڈائریکٹر باغبانی کو مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019.20 کے دوران 72000کلونل روٹ سٹاک محکمہ کی نرسریوں میں لگائے گئے ہیں اور اگلے 2برسوں کے دوران مزید ایک لاکھ روٹ سٹاک لگائے جائیں گئے۔اس دوران ڈائریکٹر نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کرافٹ سنٹر اچھہ بل کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو محکمہ کی نئی نئی تحقیق کے بارے میں آگاہ کریں اور ساتھ میں ان کے ساتھ رابطہ میں رہیں ۔ 
 

تازہ ترین