نواک جوکووچ کا یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان

تاریخ    14 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 نیویارک/کورونا وائرس کا شکار نمبر ون ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔نیویارک کے بلیو ٹینس کورٹ پر شیڈول میگا ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے نواک جوکووچ کی انٹری مشکوک تھی۔ کورنا کے دوران اپنی ہی سرزمین پر ٹورنامنٹ کھیلنے اور بے احتیاطی برتنے پر جوکووچ سمیت کھلاڑی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔جان لیوا مرض کو مات دینے والے سربین سٹار نے گرینڈ سلیم میں دبنگ انٹری ڈالنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی نمبر ون نواک جوکووچ نے 2018ء میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔خیال رہے کہ نواک جوکووچ نے 2 جولائی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جون کے آخر میں اڈریہ ٹور کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے چند دن بعد میں اور میری بیوی جیلینا نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم دونوں نے کروشیا سے بلغراد واپس آنے کے بعد سے خود کو الگ تھلگ کر دیا تھا، جہاں ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا تھا۔ ایونٹ کے بعد نوویک جوکووچ، گریگر دیمیتروف، بورنا کورک اور وکٹر ٹروکی چاروں کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے اور ان کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے کیونکہ انہوں نے ان ایونٹس کے دوران معاشرتی اور سماجی فاصلوں کا بھی خیال نہیں کیا تھا جبکہ ایونٹس کے دوران سٹینڈز شائقین سے بھرے تھے۔یاد رہے نواک جوکووچ کے کوچ گوران ایوینیسیچ کا بھی کوویڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ بلغراد میں کھیلے جانے والے ٹینس ایونٹ کے پہلے مرحلے کے ہفتے کے دوران کھلاڑی میچ ختم ہونے کے بعد نیٹ پر ایک دوسرے کے گلے ملتے ، باسکٹ بال کھیلتے رہے اور یہاں تک کہ نائٹ کلب میں ڈانس بھی کیا۔جوکووچ نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے وسیع پیمانے پر تنقید کی۔ انہوں نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اس واقعے پر بے حد افسوس ہے جس سے کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچا۔ جوکووچ نے کہا کہ انہیں جو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہ ’’ڈائن ہنٹ’’ کی طرح تھا۔

تازہ ترین