تازہ ترین

دنیا بھر میں 2کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر: ڈبلیو ایچ او

تاریخ    13 اگست 2020 (48 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 214985نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کی گرفت میں آئے لوگوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روزیہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اب تک 20162474افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اس دوران ہلاک شدگان کی تعداد 737417 ہوگئی ہے۔
واضح ر ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد متاثرامریکہ ہے جبکہ دوسرے مقام پر برازیل اور تیسرے مقام پر ہندوستان ہے۔