تازہ ترین

مخدومی خانوادے کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

تاریخ    12 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے پرنٹر و پبلشر رشید مخدومی کی والدہ کے انتقال پر منگل کو بھی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہاجس کے دوران مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ زکورہ میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس کے دوران سجادہ نشین سید محمد منطقیؒ کے سجادہ نشین پیرزادہ عبدالحق اویسی نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی دالتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعاے مغفرت کی اوپسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیاجبکہ مجلس کی نظامت مخدوم ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد جیلانی نے کی ۔انہوں نے کہاکہ مخدومی خانوادے نے اسلام کے آفاقی پیغام کی ترویج کو اجاگرکرنے میںاہم رول ادا کیا۔شاہد جیلانی نے کہا کہ مرحومہ کے خاوند نے عمر بھر تبلیغ دین میں عمر صرف کی۔تقریب سے جمعیت ہمدانیہ کے سینئر لیڈر میر غلام محمد ساقی نے والدین کے حقوق بالخصوص ماں کی شفقت و عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ ریاض ہمدانی کی جانب سے بھی اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس دوران آثار شریف پنجورہ شوپیاں کے متولی میر بشیر احمد نے رشید مخدومی کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ انہوںنے مرحومہ کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔  عوامی مجلس عمل نے رشید مخدومی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔عوامی مجلس عمل نے مرحومہ کی جنت نشینی کی دعا کی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔