تازہ ترین

پانی کی عدم دستیابی پرترال ستورہ میں لوگوں کا احتجاجی دھرنا

تاریخ    12 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
ترال /لرو آری پل ترال میں مقامی لوگوں  نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔ احتجاجی  لوگوںمیں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایاکہ دو محلے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔احتجاجی مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی ایک بڑی تعدادسڑک پر جمع ہوئی ۔احتجاج کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ کے کئی افسران یہاں پہنچے اورجل شکتی محکمہ کے افسران کو موقع پر بلا کر عوام کو یقین دلایا کہ آپ کامسئلہ فوری طور حل کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرینپرامن طور منتشر ہوئے ۔