تازہ ترین

آب گاہوں کی شماریات کا آغاز | ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے تحصیلداروں میں موبائل فون تقسیم

تاریخ    12 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر//فائنانشل کمشنر ڈاکٹرپھون کوتوا ل نے کل جموں و کشمیر کے اوّلین آب گاہوںکے سنس کا آغاز کیا۔تقریب میں ضلع سری نگر اور بڈگام کے ڈائریکٹر منصوبہ بندی اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرتحصیلداروں میں آب گاہوں سے متعلق آن لائن ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے موبائل فون بھی تقسیم کئے گئے ۔آب گاہوں کے سننس میں آب گاہوں سے متعلق اہم جانکاری بشمول ان کی تعداد، رقبہ ، حالت ، استعمال ،  ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے متعلق جانکاری حاصل کی جائے گی۔ تاکہ ان سے متعلقہ صحیح اعداد و شمار جمع کی جاسکے جو ایک طرف مؤثر منصوبہ پالیسی سازی کے لئے اہم ہے اور دوسری طرف محققین کے لئے کار آمد جانکاری کے طور پر اِستعمال کی جاسکتی ہے۔آب گاہوں کے سنس کی نگرانی مرکزی وزارت برائے آبی ذخائر ، رِورل ڈیولپمنٹ اور گنگا کے احیائے نو کرے گی جبکہ کہ یوٹی سطح پر اس کام میں فائنانشل کمشنر کا دفتر شامل ہوگا۔ فائنانشل کمشنر مال نے سنس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ زرعی پیداوار ، باغبانی ، صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول محکموں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ سنس رِپورٹ سے مستقبل کی حقیقی منصوبہ سازی میں کافی اہم کردار اد اکرے گا ۔