تازہ ترین

شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں تین مشتبہ جنگجو گرفتار

تاریخ    11 اگست 2020 (54 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران تین مشتبہ جنگجوﺅں کو گرفتار کرلیا ہے۔
فوجی حکام نے کہا کہ پولیس اور فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گذشتہ روز لالپورہ علاقے کا محاصرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران مشتبہ جنگجوﺅں کو کچھ ہتھیاروں سمیت دھر لیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان سے بر آمد ہتھیاروں میں ایک اے کے47بندوق ،2پستول اور گولہ بارود شامل ہے۔