اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناقص اقدامات کرنے پر ہزاروں افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اوراستعفے کا مطالبہ کیا۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق مظاہرین نے دیواروں پر واضح کرکے لکھا تھا کہ 'آپ وقت آچکاہے'، مظاہرین نے اسرائیلی پرچم تھامے نعریلگاتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوکورونا وائرس کے دوران روزگار اور کاروبار کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم کے خلاف احتجاج کاسلسلہ حالیہ ہفتوں میں شروع ہوا تھا جبکہ ناقدین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔نیتن یاہو نے رواں برس انتخابات میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے پانچویں مدت کے لیے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
 

تازہ ترین