مزید خبرں

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک

 شرما کا کارپوریشنوں کو فعال بنانے پر زور 

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے سرکاری کارپوریشنوں کو مزید فعال اور مالی طور منفع بخش بنانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جموں کشمیر میں باغبانی اور زراعت کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔ مشیر جموں کشمیر ہارٹیکلچر پرڈیوس مارکیٹنگ اور پروسیسنگ کارپوریشن لمٹیڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری زراعت ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی ، حکومت ہند کی وزارت زراعت کے ایس کے کول ، کارپوریشن کے حصہ دار ان اور دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی جو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کارپوریشن کے حساب وکتاب پر مفصل غور و خوض ہوا ۔ مشیر نے کارپوریشن کے حساب کتاب کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام دیرینہ حساب کتاب کی جانچ پڑتال فوری طور کریں ۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی باقاعدہ میٹنگوں کے انعقاد پر بھی زور دیا تا کہ کارپوریشن کو درپیش مسائل پر غور و خوض کر کے اُن کا ازالہ کیا جا سکے اور کارپوریشن کے کام کاج میں بہتری لائی جا سکے ۔ 
 
 
 

کووِڈ۔19وَبا سے متعلق رہنما خطوط پر عمل آوری

مذہبی قائدین عوام میں جانکاری پیداکرنے کیلئے کردار اَدا کریں: بصیر خان

سر ینگر//وادی کے تمام مکتبہ ہائے فِکرسے تعلق رکھنے والے مذہبی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے انہیں اپنے اِختیارات اور اپنے اثرو رسوخ کو بروئے کا رلا کر کووِڈ۔19وَبا سے متعلق رہنما خطوط پر من و عن عمل آوری کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے مذہبی قائدین سے کہا کہ وہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کے فوائد سے روشنا س کرائیں تاکہ قیمتی اِنسانی جانوں کو بچایا جاسکے کیونکہ ابھی تک اِس وائرس کے خلاف کوئی مؤثر دوا دستیاب نہیں ہے۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ،ڈویژنل کمشنرکشمیر پی کے پولے ، کشمیر صوبے کے ڈپٹی کمشنران ، وقف بورڈ حکام اور ہر ضلع کے مقبول مذہبی قائدین نے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ بصیر احمد خان نے اِس موقعہ پر اعلان کیا کہ حکومت نے مستقبل قریب میں جموںوکشمیر میں تمام مذہبی اِداروں کو کھولنے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ کووِڈ۔ 19وَبا کے خلاف کارروائی میں مذہبی قائدین سے اِنتظامیہ مکمل مدد کی توقع رکھتی ہے۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ ِانتظامیہ کو مذہبی اِداروں کا اِس عمل پر مؤثر عمل آوری کے لئے مدد کی اشد ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے اِن مقاما ت کو دوبارہ کھولنے کے لئے عنقریب ایس او پیز کا اعلان کیا جائے گا۔اُنہوںنے کہا کہ حکام کی جانب سے مذہبی اِداروں کو کھولنے کے لئے جاری کئے گئے ایس او پیز کی عقیدتمندوں تک پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ مذہبی قائدین کی ہیں۔بصیر خان نے کہا کہ ماسک پہننے ، سماجی دُور ی بنائے رکھنے اور سینی ٹائزروں کے اِستعمال کے بارے میں لوگوں کو مکمل جانکاری دینے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کو اِس بیماری کے پھیلنے کی رفتار کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مشکل کام نہیں ہے کیوں کہ چند ایک ملکوں نے اِن رہنماخطوط پر سختی سے عمل پیر ا رہ کر اِس ضمن میں کامیابی حاصل کی ۔فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ،ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیاہے۔
 
 

سنٹرل یونیورسٹی کا آغا اشرف علی کو خراج 

گاندربل//ارشاد احمد//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ اسکول ایجوکیشن میںایک تعزیتی اجلاس کے دوران ممتاز ماہرتعلیم مرحوم آغا اشرف علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جن کی وفات 8 اگست 2020 کو واقع ہوئی۔تعزیتی اجلاس میں فیکلٹی ممبران ، ریسرچ اسکالر ، طلباء اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی ، جس کی صدارت شعبہ اسکول ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر سید ظہور احمد گیلانی نے کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر گیلانی نے ممبروں کو جموں و کشمیر میں تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر آغا اشرف علی کی طرف سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔  پروفیسر نگہت بسو اور ڈاکٹر محمد سید بٹ نے بھی مرحوم کی تعلیم کے میدان میں خدمات کے بارے میں روشنی ڈالی ۔
 
 

بانڈی پورہ میںبھنگ کی کاشت تباہ  

سرینگر//بانڈی پورہ پولیس نے محکمہ ایکسائز کے افسران کے ہمراہ حاجن علاقے میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا ۔ایس ایس پی بانڈی پورہ  راہل ملک کی ہدایت پر پولیس نے ڈی ایس پی حاجن اور ایس ایچ او حاجن کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز کے افسران نے ہاکبارہ اور ملحقہ گاوَں میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا۔
 
 
 

ڈاکٹرنثار ترالی کی والدہ فوت

ترال/سید اعجاز///معروف معالج اورمصنف ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی والدہ سوموار کی صبح انتقال کرگئیں ۔وہ کچھ وقت سے بیمار تھیں ۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے غمزدہ خاندان خاصکر ڈاکٹر نثار احمد بٹ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹریڈ یونین ترال ،جرنلسٹ ایسو سی ایشن ترال اورسٹیزنز کونسل ترال نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ 
 
 

طبی و نیم طبی عملہ کی سلامتی کو ترجیح دی جائے

ڈاکٹرفاروق ،  جمعیت اہلحدیث ,جمعیت ہمدانیہ اورایمپلائز کانفرنس کا خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ڈاکٹر محمد اشرف میر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ  پر سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کے بلند درجات کیلئے دعاکی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ڈاکٹر موصوف کو اللہ نے اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازا تھا اور اپنی طبی خدمات عام لوگوں کیلئے دن رات جاری رکھے ہوئے تھے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، رکن پارلیمان حسنین مسعودی، ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر، انچارج کانسچونسی پانپور ایڈوکیٹ یاور مسعودی نے بھی تعزیت کااظہار کیا ہے ۔جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف لکندی نے ڈاکٹر محمد اشرف میرکو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کاخلوصِ دل سے انہیںخراج عقیدت پیش کرنا اس بات کا برملااظہار ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ تاریخ کا تابندہ حصہ بن کر رہیں گے۔انہوں نے متعلقہ اداروں سے پر زور اپیل کی کہ ان ہوشربا حالات میں طبی و نیم طبی عملہ کی سلامتی کو ترجیح دیں اور اس حوالہ سے اُنہیں مناسب حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریں اور ان لوگوں کی بے بدل اور بے مثال خدمات کو یاد رکھا جائے ۔ڈاکٹر الکندی نے ڈاکٹر محمد اشرف میر کی جنت نشینی اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی (ای جے سی سی)،گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اور نگوا سکمز نے رنج و غم کااظہار کیا۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مرحوم نہایت ہی رحم دل اور انسانیت سے سرشار معالج تھے۔دریں اثنا جموں وکشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی  نے کووڈ - 19سے سینئر معالج ڈاکٹر اشرف میر کے فوت ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف نے وبائی بیماری میں صف اول پر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی خدمت کی ۔ وبائی بیماری میں فوت ہونے والوں کو شہید کا درجہ ہوتا ہے اور ڈاکٹر اشرف نے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے شہادت پائی
 
 

بارشوں سے ہوئی تباہی

ایس ڈی ایم کنگن نے کلن میںصورتحال کا جائزہ لیا

کنگن//غلام نبی رینہ//ایس ڈی ایم کنگن نے کلن گنڈ میں گذشتہ روز ہوئی تباہی کا جائزہ لیا۔تیز بارشوں کی وجہ سے شاہ محلہ سے گذرنے والے نالہ میں طغیانی آنے کے نتیجے میں پانچ رہائشی مکانوں اور تین دوکانوں کے اندر کیچڑ اور پانی داخل ہونے کے علاوہ سرینگر لداخ شاہراہ پر بھی کیچڑ جمع ہوا تھااور شاہراہ بھی رات دیر گئے آمدورفت کیلئے بند رہی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سال 2015 میں کلن علاقے میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ہوئی تباہی کے بعد انتظامیہ نے اس نالہ پر لاکھوں روپے کی لاگت سے باندھ تعمیر کیا تھا مگر 2019 میں شاہ محلہ کے مقام پرایک بار پھر   پانی رہائشی مکانوں کے اندر داخل ہوا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے تیس کنال اراضی کو بھی تین مرتبہ نقصان ہوا  اور جب بارشیں شروع ہوتی ہیں تو لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے ہیں۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نالہ سے پوراملبہ نکا ل کرپختہ بندھ تعمیر کریں تاکہ پھر کسی پریشانی کا اندیشہ نہ رہے۔
 
 

پٹن میں کئی موٹر اور پائپیںضبط

 بارہمولہ //فیاض بخاری//پینے کے صاف پانی کی قلت کے بعدجل شکتی محکمہ نے پٹن کے مختلف علاقوں میںپینے کے پانی کا غلط استعمال کرنے کے خلاف کارروائی شروع کی اورکئی موٹر اور پائپیں ضبط کرلیں۔ اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر پٹن اشفاق احمد نے بتایا کہ پینے کے پانی کے غلط استعمال سے متعلق کئی شکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ نے پینے کے پانی کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیں جس کے بعد پیر کویہ کارروائی شروع کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں موٹر اور پائپیں ضبط کی گئیں جس کے بعدکچھ حد تک پینے کے صاف پانی کی سپلائی میںاضافہ ہوا ۔
 

تازہ ترین