لار میں آگ،روئی کی فیکٹری مکمل طور خاکستر

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل/ار گاندربل کے چانتھن گلاب پورہ میں واقع روئی کی ایک فیکٹری میں بجلی شارٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ اسحاق احمد قریشی ولد محمد زمان ساکن چانتھن گلاب نے آٹھ سال قبل روئی کی یہ فیکٹری شروع کی تھی جس میں پیر کودن کے ایک بجے بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی۔چونکہ فیکٹری میں ہر طرف روئی کے ڈھیر جمع تھے جس کے نتیجے میں آگ پلک جھپکتے ہی چاروں طرف پھیل گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس موقع پر فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جن کا اسٹیشن صرف ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں سے فائر ٹینڈر دیر سے پہنچے ۔آگ کی واردات میں فیکٹری اور اس میں موجود لاکھوں روپے کا مال مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے فائر سروسز کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ نیشنل کانفرنس لیڈر شیخ اشفاق جبار نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیکٹری کے مالک کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
 

تازہ ترین