۔12فٹ چوڑائی نہیں ،مکمل سڑک پرمیکڈم بچھایا جائے | ڈورو لسر بوژھو کی آبادی کا پی ایم جی ایس وائی حکام سے مطالبہ

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //ڈورو لسر بوژھو سڑک پرمکمل میکڈم بچھانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے گذشتہ30برسوں سے ڈورو کوکرناگ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ۔اس دوران محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کی کشادگی اور مرمت کا کام شروع کیا ۔ 10کلو میٹر لمبی اس سڑک کی تعمیر کے لئے9کرورڈ34لاکھ روپئے مختص رکھے گئے ہیں ۔محکمہ نے پہاڑ کوکو چیرتے ہوئے سڑک کی کشادگی کو 24فٹ پہنچادیا ،جس کے نتیجے میں اس پہاڑی راستہ پر دوطرفہ ٹریفک کی نقل وحرکت میں آسانی ہوگئی ۔سڑک کافی اہمیت کی حامل ہے ،اس کی تعمیر سے دو سیاحتی مقامات کوکرنا گ اور ویری ناگ کے بیچ فاصلہ کم ہوگا ۔محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے میکڈم بچھانے کا عمل شروع کیا تاہم لوگوں نے کہا کہ 12فٹ چوڑائی پر ہی میکڈم بچھایا گیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کشادگی کے مطابق سڑک پرمیکڈم بچھایا جائے تاکہ مستقبل میں کسی خطرے کا اندیشہ نہ رہے ۔انہوںنے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ۔سڑک کی نگرانی پر مامور اسسٹنٹ انجینئرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے منظورشدہ پروجیکٹ کے مطابق کام شروع کیا ہے ،تاہم لوگوں کے مطالبات کو مدنظر رکھ کر اُنہوں نے معاملہ اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لایا ہے اور اُنہیں اچھی خبر آنے کی اُمید ہے ۔ 
 

تازہ ترین