تازہ ترین

آئی پی ایل 2021 کے لئے نہیں ہوگی کھلاڑیوں کی نیلامی

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 نئی دہلی/ کورونا وائرس کے سبب مارچ میں شروع ہونے والا آئی پی ایل (IPL) کا 13 واں سیزن اب 19 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے اور وہ بھی ملک سے باہر۔ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں بایو محفوظ ماحول میں آئی پی ایل کا انعقاد ہوگا۔ کورونا کے سبب جہاں بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے اس سیزن کو ملک سے باہر کروانے کے لئے مجبور ہونا پڑا، وہیں اب خبر آرہی ہے کہ کورونا کے سبب آئی پی ایل 2021  کے لئے بی سی سی آئی آکشن کا انعقاد نہیں کرے گا۔ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق کووڈ-19کے خطرے کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ دراصل متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 2020 کا انعقاد کرنے کے بعد بی سی سی آئی کے پاس آئی پی ایل 2021 کا انعقاد کرنے کے لئے زیادہ وقت نہیں ہوگا۔کورونا کے سبب جہاں بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے اس سیزن کو ملک سے باہر کروانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ کورونا کے سبب جہاں بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے اس سیزن کو ملک سے باہر کروانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 10 نومبر کو ختم ہوگا اور اس کے بعد بورڈ کے پاس آئی پی ایل کا الگ سیزن منعقد کرانے کے لئے ساڑھے چار ماہ کا ہی وقت بچے گا۔ بورڈ آئی پی ایل کا انعقاد 50 دنوں سے زیادہ کرے گا، تاکہ متعلقین کے نقصان کی بھرپائی ہوسکے۔ بورڈ کے اس فیصلے سے فرنچائزی بھی متفق نظر آرہی ہیں۔ فرنچائزی اس بات کو بخوبی جانتی ہیں کہ نئے سرے سے ٹیم بنانے کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت میگا آکشن منعقد کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ جب تک اسے صحیح طریقے سے پلان کرنے کا پورا وقت نہ ہو۔ آئی پی ایل کا انعقاد ہوسکتا ہے اور پھر 2021 سیزن کے بعد ان چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ آئی پی ایل آکشن منعقد نہ کرنے کے کئی اور وجوہات بھی ہیں۔