تازہ ترین

وترکھنی کے مندر کے انہدام کی خبرمیں صداقت نہیں:کشمیری پنڈت

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// //کشمیری پندتوں کے ایک تیرہ رکنی وفد نے راکیش کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کپوارہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وترکھنی میں ایک مندر کے منہدم کئے جانے کی فیس بک پوسٹ جو وائرل ہوا ہے،نقلی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پنڈت وفد نے اس حرکت کی مذمت کی اور کہا کہ کسی شرپسند عنصر نے اس جعلی خبر کو فیس بک پر اَپ لوڈ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مندکو فروری میں ہوئی بھاری برف باری سے نقصان پہنچا تھااوراس کا گنبد لال کوہل میں جاگراہے۔انہوں نے کہا کہ نتنوسہ مائیگرنٹ کالونی مین 500سرکاری ملازم رہائش پزید ہیں جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مندر کی تعمیرکیلئے چندہ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وترکھنی مندر کے مقام کادورہ کیااورحکام کی اجازت کے بعداس کی تجدید کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انہو ں ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ شیو مندر کی مرمت کریں گے اور اس سلسلہ میں مقامی مسلم بر داری نے انہیں یقین دلایا کہ وہ شیو مندر کی مرمت کے لئے کشمیری پنڈت برادری کو بھر پور اپنا تعاون فراہم کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ شیو مندر کو نقصان پہنچانے کی شوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔