پہلگام میں نالہ لدر میں خاتون غرقآب

ٹنگمرگ میں حادثہ، دوشیزہ لقمۂ اجل

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   
(File Photo)

عارف بلوچ+مشتاق الحسن
اننت ناگ+ٹنگمرگ//پہلگام میں ایک خاتون بچی کو بچانے کے دوران غرقآب ہوگئی  ۔45سالہ رانی زوجہ محمد یوسف کوہلی ساکن ویرسرن پہلگام اس وقت نالہ لدر میں غرق آب ہوئیں جب وہ اپنے دیور کی بیٹی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے پانی میں کود گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون اور بچی نالہ لدر پر بنے لکڑی کے پل پر چل رہے تھے۔لیکن اس بیچ بچی اچانک پانی میں جاگری جس کو بچانے کے لئے خاتون پانی میں کود گئی اور بچی کو بچانے میں کامیاب رہی تاہم پانی کے تیز بہائو کے سبب خاتون خود کو نہیں سنبھال پائی اورغرق آب ہوگئیں۔ادھر ٹنگمرگ سے مشتاق الحسن کے مطابقسیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں ایک الٹو گاڑی  زیر نمبر JkO5G/9246 اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے اس میں سوار ڈرائیور 21 سالہ عرفان احمد ریشی ولد عبدالرشید ریشی ساکن پارسوانی کنزر اور 22 سالہ  عابدہ بانو دختر عبد لااحد بیگ ساکن بچی پورہ ٹنگمرگ شدید طور زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو ٹنگمرگ پولیس نے  مقامی لوگوں کی مدد سے  فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا  جہاں 22 سالہ دوشیزہ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔
 

تازہ ترین