سماگراہ شکھشا کے تحت آن لائن آئی ایم پی اے سی ٹی تربیت کا افتتاح

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سر ینگر//بڑے پیمانے پر اساتذہ کے لئے آن لائن انٹگریٹیڈ ملٹی ڈسپلنری پروفیشنل ایڈوانس منٹ کورس(آئی ایم پی اے سی ٹی)تربیتی پروگرام کا آغاز محکمہ سکول ایجوکیشن کے سماگراہ شکھشا کے تحت کیا گیا ۔اس شارٹ کورس کو  ضرورت کی بنیاد پر تین مرحلوں میںجامع خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں فیس موڈ (پانچ دِن تک) ، فیلڈ ورک( اکیس دِن) اور ریفلیکشن اینڈ اسسمنٹ (تین دِن )کی سہولیت دی جائے گی۔ کورس ماڈیول این سی ای آر ٹی نئی دہلی کے فیکلٹی ممبروں اور جموںوکشمیرکے 16 ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس پروگرام میں اساتذہ کو علم کی فراہمی ، عام خدشات جیسے سیکھنے والوں کی تفہیم ، سکول پر مبنی تشخیص ، پری سکول اور بنیاد ی خواندگی اور اعداد و شمار کے علاوہ ماحولیاتی علوم ، زبانیں ، ریاضی ، معاشرتی علوم اور سائنس پر توجہ مرکوز ہوگی۔ان اساتذہ کے ذریعہ کلاس روم کے عمل میں معاشرتی خدشات ، اقدار اور معاشرتی خصوصیات کو مربوط کرنے کے لئے تدریسی صلاحیتوںکو بڑھانے پر توجہ دینے کا خیال رکھا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اصغرسامون نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد گریڈ II اور III اَساتذہ کی تربیت کرنا ہے جو ان اساتذہ کی تدریسی / تعلیمی تدابیر میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیار کیا گیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحلہ وار طریقے سے آئی ایم پی اے سی اے ٹی کے انعقاد کے لئے ایک علیحدہ ہدایت نامہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے کورس ماہرین 30,000سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔ ڈائریکٹر سی آئی ای ٹی  این سی ای آر ٹی پروفیسر رنجنا اروڑا نے تربیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ کی مستقل تربیت کووِڈ۔ 19 کے بحران کے دوران خاص طور پر اہم ہے جب کہ پورے ملک میںسکول بند ہیں۔ اساتذہ کے درمیان معمولی انداز میں نئی تدریجی مہارتوں کو شامل کرنا چاہئے۔ اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ نیو ایجوکیشن پالیسی 2020 ء کے تحت ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی پر زیادہ توجہ بالخصوص ابتدائی سطح پر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں انوردھا گپتا نے شرکاء اور اساتذہ کو اس تربیتی پروگرام کی پوری مدت کے دوران ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی تربیت اساتذہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر محمد یونس ملک نے محکمہ سکول ایجوکیشن اور این سی ای آر ٹی کے ریسورس پرسنز کی ان اساتذہ کے لئے کورس ماڈیول تیار کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم پی اے سی ٹی کی تربیت سے ہدف ٹرینیوں میں مطلوبہ صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔بعدمیں پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ڈاکٹر ارون منہاس نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آن لائن قومی سیکھنے کا پلیٹ فارم جو متحرک تعلیم ، مہارت اور دیگر مواد کی میزبانی کرتا ہے۔ انہوں نے پرتھم ٹیم کے ریسورس پرسن کا بھی شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے دوران موجود دیگر افراد میں پروفیسر اے کے راجپوت، چیئر پرسنNISHTHA، پیرزادہ مشتاق فیلڈ آفیسر سماگراہ شکھشا اور غلام رسول میر جوسماگراہ شکھشا میں اس پروگرام کے کو آرڈینیٹر ہیں۔

تازہ ترین