تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


۔15طیاروں میں 2274  مسافر سرینگر وارد
 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے78واں دِن2274مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر985گھریلو پروازیں  اتریں ہیں جن میں  1,26,975 مسافروں نے  سفر کیا ہے۔ نیز جموں وکشمیر  حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 
 

محکمہ تعلیم کے کنٹنجنٹ پیڈ ورکروںکا احتجاج، مستقلی کا مطالبہ 

سرینگر// محکمہ تعلیم میں تعینات کنٹنجنٹ پیڈ ورکروں نے اپنے مطالبوں کو لے کر سومور کو پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمیں انصاف چاہئے' کے نعرے رقم تھے۔اس موقع پر حبہ کدل سے تعلق رکھنے والی حسینہ نامی ایک سی پی ڈبلیو نے میڈیا کے ساتھ اپنی روداد بیان کرتے ہوئے کہا: 'میں کئی برسوں سے صرف دو سو روپے ماہوار مشاہرے پر کام کرتی ہوں، میں نے تمام کاغذات جمع کیے ہیں میرے گھریلو حالات ٹھیک نہیں ہیں میری بیٹیاں ہیں، میری اپیل ہے کہ ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جائے'۔ایک اور سی پی ڈبلیو نے کہا کہ میں قریب اکیس برسوں سے ایک سکول میں کام کرتا ہوں، کاغذات جمع کئے ہیں، اخبار میں بھی نکلا لیکن ہمیں مستقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کچھ بیس روپے ماہوار تو کچھ پچاس یا سو روپے ماہوار مشاہرے پر کام کرتے ہیں جس سے کوئی گذاراہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ورکروں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں موجودہ حالات کی وجہ سے چولھے جلنا مشکل ہو رہا ہے اگر ان کی نوکریوں کو مستقل نہیں کیا گیا تو ان کے عیال کو فاقے لگنا طے ہے۔انہوں نے حکام سے نوکریوں کو مستقل کرنے کی اپیل کی تاکہ ان کے مالی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔یو این آئی