سری نگر// شکیل احمدبٹ جنہیں دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل 4 اگست 2019 کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھاکو الہ آباد جیل سے رہا گیا گیا۔اس عرصے میں شکیل بٹ کے بھائی غلام محمدبٹ 2 جون کو انتقال کرگئے۔ جیل سے رہائی پانے کے فوراً بعد شکیل بٹ سیدھے اپنے برادر کے قبرستان پر گئے جہاںاْنہوں نے اپنے بھائی کی فاتحہ خوانی کی۔