مشیرفاروق خان کا سرینگر میں عوامی دربار

۔ 40وفودنے اپنے مسائل او رشکایات سے آگاہ کیا

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 سر ی نگر//کل یہاں چرچ لین میں لیفٹیننٹ گورنر س گریوینس سیل میں درجنوں وفود او رافرادلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملے ۔ انہیں اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔قریباً 40وَفود و اَفراد نے مشیر خان کو اپنے مسائل اور مانگوں سے آگاہ کر کے ان کے فوری ازالے کی مانگ کی۔ رہبر کھیل کے ایک وفد نے اُن کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے اور دیگر اِلتوأ میں پڑے ملازمتوں کے معاملات کو فوری طور حل کرنے کی مانگ کی۔ نیشنل یوتھ کارپس ( این وائی کے)کے ایک وفد نے اُن کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں تبدیلی لانے کی مانگ کی۔ پولیس اَفسران کے ایک وفد کی تنخواہوں میں تفاوت کی مانگ کو ختم کرنے کی جبکہ بارہمولہ سے آئے سرپنچوں کے ایک وفد نے متعدد ترقیاتی مسائل مشیرموصوف کے گوش گذار کئے۔ اِسی طرح این آئی ایس کمیونٹی کوچس کے ایک وفد نے اِن کی ملازمتوں کو برقرار رکھنے اور تنخواہوں کو واگذار کرنے کی مانگ کی۔ وٹلب سوپور سے آئے وفد نے سڑکوں ، پانی او ربجلی وغیرہ سے متعلق ترقیاتی مسائل سے مشیر کو آگاہ کیا اور ان کے مسائل کا فوری حل طلب کیا ۔اسی طرح کی سیلف ہیلپ گروپ کے وفد نے اُنہیں درپیش مسائل سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ ان وفود کے علاوہ اننت ناگ ، رفیع آباد ، پلوامہ ، بڈگام ، بانڈی پورہ، کپواڑہ ، سری نگر سے آئے درجنوں اَفراد نے مشیر موصوف کو اپنے مسائل او رشکایات سے آگاہ او ران کا فوری حل طلب کیا۔مشیر نے افراد اور وفود کے مانگوں اور مسائل کو بغو ر سنا او راُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگوں کو ترجیحی بنیاد پر پورا کیاجائے گا جبکہ متعدد شکایات کو موقعہ پر ہی فوری ازالے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئیں۔ 
 

تازہ ترین