۔2نظر بندوں پر عائد پی ایس اے

عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیا

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیرت ہائی کورٹ نے گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نظر بند 2اسیروں پر عائد پی ایس اے منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے۔ جسٹس سندھو شرما کی سربراہی والے بینچ نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ مبشر احمد راتھر ساکن آونیورہ شوپیان اور منظور احمد ایتو ساکن در پورہ شوپیاں کو فوری طور رہا کریں، اگر وہ کسی اور معاملے میں ضرورت نہیں ہیں۔ راتھر اور ایتو دونوں کوگزشتہ برس10اگست کو ضلع مجسٹریٹ شوپیان کی جانب سے جاری دو علیحدہ پی ایس اے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈوکیٹ شفقت نذیر کی طرف سے عدالت میں یہ دلائل پیش کئے گئے کہ دونوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ۔عدالت نے دونوں نظربندوں پر عائد پی ایس منسوخ کیا۔مبشر احمد راتھر پر عائد پی ایس اے منسوخ کرنے کے دوران عدالت نے کہا’’ریکارڈ کی حمایت میں  نظربندی سے متعلق پہلے والے بنیادوں کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے،اور نظربندی کے احکامات قانون کی آنکھ میں مستحکم نہیں ہے‘‘۔

تازہ ترین