درجہ حرارت میں 3ڈگری کا اضافہ

ہوا میں نمی کا تناسب 126ڈگری تک جا پہنچا

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   
(File Photo)

اشفاق سعید
سرینگر // ایک دن کی راحت کے بعد وادی میںگرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور سرینگر میں اتوار کے مقابلے میں سوموار کو درجہ حرارت میں 3ڈگری کا اضافہ ہوا ۔ درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا جس سے پسینے چھوٹے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم جوں کا توں رہے گا ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں سوموار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 126فیصد تک جا پہنچا۔ اتوار کو وادی میں ہلکی بارشیں ہونے کے نتیجے میں درجہ حرات میں قدرے بہتری دیکھنے کو ملی تھی اور پارہ29ڈگری کے ساتھ 5ڈگری تک نیچے گر گیا تھا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کپوارہ میں درجہ حرارت 31.8ڈگری تھا اور وہاں ہوا میں نمی کا تناسب 145فیصد تھا ۔محکمہ کے مطابق قاضی گنڈ میں 30.9ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 152فیصد ریکارڈ کیا گیا  ۔محکمہ کے مطابق پہلگام میں سوموار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.9ڈگری سلسیش ، کپوارہ میں 31.8ڈگری سلسیش اور کوکر ناگ میں 29.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گلمرگ میں 21.6ڈگری تھا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں آج سے موسم پھر تبدیل ہو گیا اور درجہ حرارت میں اضافہ کا بھی امکان ہے ۔
 
 

تازہ ترین