تازہ ترین

کورونا وائرس|متاثرین 25000سے متجاوز

سوموار کو10اموات، مہلوکین 483، مثبت معاملات میں470کا اضافہ

تاریخ    11 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // جموں کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 25000کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ہے۔اس دوران پیر 10اگست کو  مزید 10امواتیں رونما ہوئیں جن سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 483جبکہ 470متاثرین کا اضافہ ہوا۔تازہ اموات کا تعلق سرینگر، بوچھو ترال، چرسو اونتی پورہ، یاری پورہ کولگام،بڈگام،آرم پورہ گاندربل، آووورہ ترہگام سے ہے۔ مہلوکین میں سے 35جموں جبکہ 445کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کوغیریاستوں سے آنے والے107 افراد سمیت سمیت مزید 470افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد25367ہوگئی ۔ ان میں سے 5713جموں جبکہ 19654کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 470متاثرین میں سے 115سرینگر، 41بارہمولہ، 29پلوامہ، 10کولگام، 14شوپیان، 16اننت ناگ، 31 بڈگام، 17 کپوارہ، 79بانڈی پورہ،15گاندربل، 58 جموں،5 راجوری،16رام بن،8کٹھوعہ،2ادھمپور، سانبہ5، 4ڈوڈہ،0پونچھ اور2ریاسی اور کشتواڑ سے2 تعلق رکھتے ہیں۔ 

 10اموات

  پیر کو مزید 10افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4سرینگر، ایک بڈگام، ایک کپوارہ، ، ایک کولگام، 2 پلوامہ اور گاندربل کا ایک شامل ہے۔ محکمہ صحت ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر میں فوت ہونے والے متاثرین میں سے پالہ پورہ عیدگاہ سے تعلق رکھنے والا 45سالہ شخص اور جوگی لنگر رعناواری سے تعلق رکھنے والا ایک 47سالہ شخص بھی شامل ہے۔اسے علاوہ شالیمار سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص اور صفا کدل سرینگر سے 70سالہ شخص بھی شامل ہے۔ان چاروں میں سے 3صدر اسپتال اور ایک سکمز میں فوت ہوا۔پلوامہ میں فوت ہونے والے دو افراد میں سے بوچھو ترال کی 70سالہ خاتون اور چڈی بگ ترال کا ایک 65سالہ شخص بھی شامل ہے۔ان دونوں کی موت صدر اسپتال سرینگر میں دوران شب ہوئی۔سی ڈی اسپتال سرینگر میں یاری پورہ کولگام کا ایک 71سالہ شخص فوت ہوا۔بڈگام کا ایک 65سالہ شخص  جے وی سی بمنہ میں فوت ہوا۔آوورہ ترہگام کپوارہ کا 65سالہ شخص صدر اسپتال سرینگر میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔آرم پورہ گاندربل کا 70سالہ شکس سکمزصورہ میں فوت ہوا۔

حکومتی بیان

 نوول کورونا وائرس کے25367معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7514 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک17375اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔اِس دوران کل مزید372 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے90اور کشمیر صوبے کے 282اَفراد شامل ہیں اَب تک 725542ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  10؍اگست2020ء کی شام تک 700175نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک395216افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں40932اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7514کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ48716 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق297576اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔