مزید470کورونا کیس،متاثرین کی تعداد 25ہزار سے متجاوز

تاریخ    10 اگست 2020 (27 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے مزید470کیس سامنے آئے۔اس طرح مرکزی زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد25ہزار سے تجاوز کرگئی۔آج ظاہر ہونے کیسوں میں107مسافر بھی شامل ہیں۔
وادی کشمیر سے 368جبکہ جموں صوبے سے102کیس سامنے آئے ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی115کورونا کیس ظاہر ہوئے۔ ضلع بارہمولہ میں41،پلوامہ میں 30،کولگام میں10،شوپیان میں14، اننت ناگ میں 16،بڈگام میں31،کپوارہ میں17،بانڈی پورہ میں79،گاندربل میں15،جموں ضلع میں 58،راجوری میں5،رام بن میں16،کٹھوعہ میں8،ادھمپور میں2،سانبہ میں5،ڈوڈہ میں4،ریاسی میں2 اور کشتواڑ میں2کیس ظاہر ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین