تازہ ترین

شاہ فیصل کا اپنی ہی بنائی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ، جاوید مصطفے میر بھی مستعفی

تاریخ    10 اگست 2020 (37 : 04 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل ،جنہوں نے گذشتہ برس سرکاری نوکری چھوڑ کر سیاست میں چھلانگ لگائی تھی، نے اپنی ہی بنائی پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا۔
ایک پارٹی بیان میں بتایا گیا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کی ایک میٹنگ کے دوران شاہ فیصل نے بتایا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ پارٹی کی سربراہی کریں اس لئے اُنہیں پارٹی صدارت سے رخصت دی جانی چاہئے۔
 پارٹی بیان کے مطابق شاہ فیصل کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے اُنہیں پارٹی ذمہ داریوں سے آزاد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا کہ پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو پارٹی کا قائمقام صدر بنایا گیا ہے جو پارٹی کیلئے صدارتی انتخابات تک یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
پارٹی نے چیئر مین جاوید مصطفے میر کا استعفیٰ بھی منطور کرلیا اور اُنہیں پارٹی سے وداع کیا۔جاوید مصطفے میر نے گذشتہ برس پی ڈی پی چھوڑکر شاہ فیصل کی پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔