تازہ ترین

بانڈی پورہ میں33غیر ریاستی مزدور کورونا مثبت ،قصبہ کے تین وارڈریڈ زون قرار

تاریخ    10 اگست 2020 (54 : 10 AM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی قصبہ بانڈی پورہ میں33غیر ریاستی مزدوروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے پیر کو مذکورہ قصبہ کے وارڈ نمبر2،3، اور 4 کو ریڈ زون قرار دیا ۔
مذکورہ مزدوروں میں دونوں ہنر مندمگار اور مزدور شامل ہیں جو قصبہ میں ہی مختلف تعمیراتی و دیگر کام انجام دے رہے تھے۔
ضلع انتظامیہ نے متعلقہ علاقوں میں دفعہ144کے تحت پابندیاں نافذ کرکے لوگوں کی نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
دریں اثناءمقامی ذرائع کے مطابق پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کو غیر ریاستی مزدوروں کو ڈھونڈنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جو ضروری قرنطین سے بچنے کے فراق میں تھے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ حکام اہلکاروں سمیت گھر گھر جاکر کورونا مثبت افراد کے رابطہ میں آنے والوں کو تلاش کررہے ہیں۔