تازہ ترین

بڈگام حملے میں زخمی بی جے پی کارکن دم توڑ بیٹھا

تاریخ    10 اگست 2020 (47 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// وسطی ضلع بڈگام میں جنگجوﺅں کے حملے میں زخمی ہوابی جے پی کارکن سرینگر کے صدر اسپتال میں پیر کی صبح زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
عبد الحمید نجار ساکن مہندی پورہ، اُومپورہ نے چھ ماہ قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔نجار کو گذشتہ روز اُس وقت گولی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح کی سیر کیلئے نکلا تھا۔
شدید زخمی ہونے کے بعد اُسے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بی جے پی کے بڈگام ضلع کے صدر آغا سید محسن نے نجار کی موت کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نجار نے آج صبح پانچ بجے کے آس پاس آخری سانس لی۔