واشنگٹن میں گولی باری 1 کی موت، 9 زخمی

تاریخ    10 اگست 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن// امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں اتوار کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔سی این این نیوز کی رپورٹ میں پولیس محکمہ نے ٹوئٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی مشرقی کے ڈبوئس پلیس کے 3300 بلاک کے پاس گولی باری کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں ایک شخص کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔ سبھی زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے (یو این آئی)
 

تازہ ترین