کورونا کی تباہ کاریاں | دنیا میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ 98لاکھ سے متجاوز

۔7لاکھ 29ہزار افراد ہلاک ،امریکہ سب سے زیادہ متاثر

تاریخ    10 اگست 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
جنیوا / بیجنگ //جان اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس کووڈ ۔19 رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 29 ہزار 614 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 685 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیںامریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 23 لاکھ 46 ہزار 183 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 38 ہزار 470 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیںکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 543 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 13 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 854 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 347 ہو چکی ہے ۔ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 10 ہزار 210 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 53 ہزار 188 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 52 ہزار 6 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 75 ہزار 902 ہو گئے ۔پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 844 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 71 ہزار 12 رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 540 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 870 ہو چکی ہے ۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 11 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 23 ہو گئے ۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 503 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 61 ہزار 442مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئے ۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 763 ہو چکی ہے ۔اسی طرح باقی ممالک میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے جہاں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
 

تازہ ترین