کوٹ بلوال میں 3 قیدی مثبت | سرینگر سے جموں لایاگیاتھا

تاریخ    10 اگست 2020 (30 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//پی ایس اے کے تحت زیر حراست تین افرا د میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو اس وقت کوٹ بلوال سنٹرل جیل میں مقید ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ دو دن پہلے پی ایس اے کے تین زیر حراست افراد کو سرینگر سنٹرل جیل سے جموں لایا گیا تھااور پروٹوکول کے مطابق ان کے کورونا نمونے لئے گئے جن کے نتائج مثبت آئے ۔انہوں نے مزید بتایا’’ہم نے ان کو کوٹ بلوال میں کووڈ متاثرہ قیدیوں کے لئے قائم علیحدہ وارڈ میں منتقل کردیا ہے‘‘۔
 

تازہ ترین