مزید خبرں

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


۔15طیاروں میں  1018مسافر سرینگر وارد

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے76واں دِن 1018مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر957گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,22,857مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا ۔
 
 
 

بین الاقوامی کالجوں میں داخلہ

ڈی پی ایس سرینگر کو SATسنٹرالاٹ

سرینگر//جموں و کشمیر میں پہلی دفعہ دہلی پبلک سکول سری نگر کوSATسنٹر الاٹ کیا گیا ہے۔Scholastic Aptitude Test  (SAT) مغربی ممالک خصوصا امریکہ کے تقریبا سبھی کالج اور یونیورسٹی کیلئے ایک داخلہ امتحان ہوتا ہے۔جموں و کشمیر میں اس امتحان کے بارے میں آگاہی اور ’ایس اے ٹی کلچر‘ کا فقدان ہے۔ جبکہ بہت سارے طلباء  امتحان دینے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ ان کو امتحان دینے کے لئے جموں و کشمیر سے باہر سفر کرنا پڑتا ہے ۔اب سرینگر میں'' ایس اے ٹی سینٹر '' کے قیام سے طلباء کی مشکلات کو بڑی حد تک آسانی ملے گی۔سکول کے پرنسپل الیسٹیئر آر اے فریز نے کہا کہ "یہ مرکز بین الاقوامی کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا اور سفر کی بھی نہیں کرناپڑے گا۔ چیئرمین وجے دھر نے اس کامیابی پر اسکول کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ دہلی پبلک اسکول سری نگر جموں و کشمیر کا پہلا اور واحد ایس اے ٹی سنٹر ہے۔ 
 

تازہ ترین