تازہ ترین

تجارتی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر

کرائم برانچ کا ایس ایم سی پر چھاپہ

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// پولیس کے کرائم برانچ کی جانب سے مبینہ غیر قانونی طور تجارتی عمارتوں اور شاپنگ مالوں کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے روز بھی چھاپہ مار کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران دستاویزات کو کھنگالا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرائم برانچ کی چھاپہ مار ٹیم ہفتے کو سرینگر بلدیہ میں نمودار ہوئی اور سرینگر میں جاری  تجارتی عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق دستاویزات کی باریک بنی سے جانچ کی ہے۔کرائم برانچ ذرائع کے مطابق سرینگر شہر میں حال ہی میں سامنے آنے والے تعمیرات کے سلسلے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اور کئی فائلوں اور دستاویزات کی نقل بھی کرائم افسران نے ساتھ لی۔