تازہ ترین

چیف جسٹس نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

تاریخ    9 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر //زمین پر انسانی بقاء کیلئے درختوں کے بے شمار فوائد کے پیش نظر جموں کشمیر ایس ایل ایس اے سالانہ ایک ہفتہ طویل شجر کاری مہم کا انعقاد کرتی آ رہی ہے ۔  ہفتہ طویل مہم جموں کشمیر کے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شروع کی جا رہی ہے ۔ امسال8 اگست2020 کو زمین پر یکساں اور ماحولیاتی توازن کے ایک نئے دور کے آغاز کے تحت یہ مہم شروع کی جا رہی ہے ۔شجر کاری مہم کا افتتاح جسٹس گیتا متل چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ اور جموں کشمیر ایس ایل ایس اے کی سرپرستِ اعلیٰ نے کووڈ 19 وباء کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سماجی دوری بنائے رکھنے کے رہنما خطوط پت عمل پیرا رہ کر کیا ۔ چیف جسٹس نے اپنی سرکاری رہایش گاہ سرینگر میں سنوور کے پودے لگائے ۔ جسٹس گیتا متل نے مہم شروع کرتے ہوئے درختوں کی افادیت کو اجاگر کیا جو ماحولیاتی توازن قائم رکھنے کیلئے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں ۔ مسٹر جسٹس راجیش بندل ایگزیکٹو چئیر مین جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے نے بھی جموں کشمیر ہائی کورٹ جموں کے احاطے میں میوہ درخت اگائے ۔ مہم کے دوران جسٹس راجیش بندل نے کہا کہ اس نوعیت کی مہم سے شہریوں میں قدرت کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو جگانے میں مدد ملتی ہے ۔ عدلیہ اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران بشمول پی سی سی ایف ، رجسٹرار جنرل ، چئیر مین ڈی ایل ایس اے جموں ، رجسٹرار ویجی لینس ، ممبر سیکرٹری جے کے ایس ایل ایس اے ، سی سی ایف جموں ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموں ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر ، ڈی ایف او سرینگر جموں اور سرینگر کی تقریبات میں موجود تھے ۔ 7 روزہ طویل مہم کے دوران مختلف قسم کے سینکڑوں میوہ دار اور سایہ دار درخت جموں کشمیر اور لداخ یو ٹیز میں لگائے جائیں گے ۔