جموں کشمیر میں سکول کھولنے سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے:مشیر شرما

تاریخ    8 اگست 2020 (16 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے ہفتہ کو کہا کہ ابھی جموں کشمیر کے اندر سکول کھولنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کیول کمار شرما کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مرکزی سرکار نے ریاستوں سے سکولوں کے کھولے جانے سے متعلق پوچھا ہے۔
شرما نے کہا”ابھی تک اس ضمن میں صلاح مشورہ ہی چل رہا ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے“۔
واضح رہے کہ ماہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے کورونا وباءکی وجہ سے یہاں کے تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔
 

تازہ ترین