شمالی کشمیر کے اوڑی میں شوہر کی موت پر خاتون کی خود کشی

تاریخ    8 اگست 2020 (50 : 10 AM)   
(Representational Pic)

ظفر اقبال
اوڑی/شمالی قصبہ اوڑی کے سید پورہ گاوں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھایا۔
اطلاعات کے مطابق 52 سالہ اولاد علی شاہ ولد مانگ شاہ کچھ دنوں سے گورنمنٹ میڈیکل کالیج بارہمولہ میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج صبح سویرے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
مقامی لوگ اولاد شاہ کے کفن دفن کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسی دوران اُس کی اہلیہ نے صدمے کا شکار ہوکر کوئی زہریلی شے کھا لی۔اُسے فوری طور سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا جہاں ا±سے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے بتایا کہ ابتدائی چھان سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور ا±س نے خود کشی کرلی ۔انہوں نے بتایا کہ تا ہم مفصل مزید چھان بین جاری ہے۔
 

تازہ ترین