امریکہ میں یکم دسمبر تک کورونا تین لاکھ اموات ہو سکتی ہیں

تاریخ    8 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن //عالمی وبائی مرض کوویڈ ۔19 سے شدید طور پر مبتلا امریکہ میں یکم دسمبر تک اس انفیکشن سے تقریبا تین لاکھ افراد فوت ہوسکتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے صحت تشخیص انسٹی ٹیوٹ نے جمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے ۔ریلیز کے مطابق امریکہ میں یکم دسمبر تک کوویڈ ۔19 میں مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔ اگر لوگ ماسک پہننے ، جسمانی فاصلے جیسے دوسرے ضروری قواعد پر عمل کریں تو تقریبا 70 ہزار لوگوں کی جان بچ سکتی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 160000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرکے 4876790 ہوگئی ہے ۔
 

تازہ ترین