پکھرپورہ میں لوگوں کا ہلہ شری | آبپاشی نہر کو قابل استعمال بنایا

تاریخ    8 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
پلوامہ //موہن پورہ پکھر پورہ میں مقامی لوگوں نے محکمہ آبپاشی کی عدم توجہی کے بعد ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرنے والی آبپاشی نہر کوہلہ شری کے تحت نہر کی شان رفتہ بحال کر کے پانی کو کھیتیوں تک پہنچایا۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں ایک اہم آبپاشی نہر انتہائی خستہ حال ہوئی تھی جس کیلئے لوگوں نے مرمت کے لئے کئی بار متعلقہ محکمے سے درخواست کی تاہم آبادی کی مطابق کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ لوگوں نے آبپاشی نہرکو ہلہ شری کرتحت مرمت کر کے قابل استعمال بنایا جس کے نتیجہ میں ہزاروںکنال اراضی سیراب ہوگی۔ ایک شہری بلال احمد نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے محکمہ آبپاشی سب ڈیوژن پکھر پورہ کو نہر کی مرمت کے حوالے سے کئی بار مطلع کیا گیا تاہم انہوں نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے گاؤں کی سینکڑوں کنال قابل کاشت اراضی بنجر میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہوا تھا جس کو بچانے کے لئے لوگوں نے ہل شری کر کے نہر کی شان رفتہ بحال کی ہے ۔
 

تازہ ترین