کورونا کیسوں میں473کا اضافہ، متاثرین کی تعداد23927

تاریخ    7 اگست 2020 (31 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید473افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت پائے گئے اور اس طرح یہاں مہلک وائرس سے مبتلاءلوگوں کی تعداد23927تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں52مسافر بھی شامل ہیں۔
وادی کشمیر سے آج345جبکہ جموں صوبے سے128کیس ظاہر ہوئے ہیں۔وادی میں ایک بار پھر سب سے زیادہ123کیس سرینگر میں سامنے آئے ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بارہمولہ ضلع میں آج32،پلوامہ میں26،کولگام میں16،شوپیان میں8،اننت ناگ میں13،بڈگام میں24،کپوارہ میں28،بانڈی پورہ میں48،گاندربل میں27،جموں ضلع میں61،راجوری میں3،رام بن میں1،اُدھمپور میں23،کٹھوعہ میں9 ،سانبہ میں11،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں1اور ریاسی ضلع میں16کیس سامنے آئے ہیں۔