۔24 سال بعد برطانوی سرزمین پر

شان مسعود سنچری بنانے والے پاکستانی اوپنر بن گئے

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 سعید انور نے 1996ء میں 176 رنز کی باری کھیلی تھی

لاہور/پاکستانی ٹیم کے اوپنر شان مسعود 24 سال بعد برطانوی سرزمین پر سنچری سکور کرنے والے پاکستانی اوپنر بن گئے ۔ شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب اپنی سنچری مکمل کی تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سعیدانور کے بعد پہلے اوپنر بنے، سعید انور نے 1996ء میں اوول ٹیسٹ میں 176 رنز کی شاندار باری کھیلی تھی۔ شان مسعود مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں سکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل ظہیرعباس (83-1982ء میں بمقابلہ بھارت) ، مدثر نذر (1983ء بمقابلہ بھارت)، محمد یوسف (2006ء بمقابلہ ویسٹ انڈیز) ، یونس خان (2014ء میں بمقابلہ آسٹریلیا) اور مصباح الحق(14-2013ء میں بمقابلہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ) یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ 
 

تازہ ترین