دنیا میں1.87کروڑسے زائد افراد متاثر

تاریخ    7 اگست 2020 (00 : 02 AM)   


 جنیوا//عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑسے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18738350 افراد متاثرہوئے ہیں اور 706342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4821296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2859073 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 97256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اس وبا سے اب تک 864948 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 14465 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے ۔ یہاں اب تک 529877 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وہیں میکسیکو میں 456100 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 49698 ہوگئی ہے ۔پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 447624 ہوگئی ہے اور 20228 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9852 ، کینیڈا میں 9010 ، نیدرلینڈ میں 6173 ، سویڈن میں 5747 ، ایکواڈور میں 5847 ، انڈونیشیا میں 5452 ، چین میں 4930 ، چین میں 4677 ، عراق میں 5094 ، بولیویا میں 3385 ، رومانیہ میں 2521 ، فلپائن میں 2123 ، گوئٹے مالا میں 2072 ، سوئٹزرلینڈ میں 1984 ، یوکرین میں 1813 ، آئرلینڈ میں 1763 ، پرتگال میں 7040 ، پولینڈ میں 1756 ، پاناما 1553 ، کرغزستان 1438 ، ہونڈوراس میں 1400 اور افغانستان میں 1294 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔یواین آئی 

تازہ ترین