تازہ ترین

کورونا متاثرین میں52509کا اضافہ، ملک میں مجموعی تعداد19لاکھ سے متجاوز

تاریخ    5 اگست 2020 (38 : 11 AM)   


یو این آئی
سرینگر//بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں52509کا اضافہ ہوا ہے جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد19لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جو اعداد و شمار پیش کئے اُن کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1282215کورونا متاثرین افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک ملک میں کورونا سے1908254افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ857نئے مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد39795تک پہنچ گئی ہے۔
اس دوران مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی 67.19فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح گر کر2,09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت ملک میں586244متحرک کورونا کیس ہیں۔