تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے ایک ارب سے زائد طالب علموں کی تعلیم متاثر:اقوام متحدہ

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 11 AM)   


یو این آئی
نیویارک// اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کووڈ19کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اور جولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں اسکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد اسٹوڈنٹس متاثر ہوئے۔
ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دور ہوگئے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا ایک نسل کی تباہی کا سامنا کر رہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اور دہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اور عدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔