گلمرگ کے دیہات میں ریچھوں کی موجودگی سے خوف ودہشت

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//سب ڈویژن گلمرگ کے متعدد دیہات میں دن دہاڑے ریچھوں کے دندناتے گھومنے پھرنے سے لوگوں میں زبردست خوف وہراس پیداہوا ہے جبکہ ریچھوں نے کئی لوگوں پرجان لیوا حملے بھی کئے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران ریچھوں کو حملوں میں دوخواتین اور تین مردوں کو زخمی کردیا۔ادھر منگل کوچک فیروزپورہ میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک ریچھ کو پنجرے میں پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی،تاہم منگل شام کوہی ریچھ نے جاویداحمدپیرولدمحمدامین پیر نامی نوجوان پراسوقت حملہ کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھاتھا۔اُسے علاج کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ میں بھرتی کیاگیا۔ادھر ہری اوٹنو میں ایک ہفتہ قبل کلوارہ گائوں میں ریچھ نے دوافراد کوزخمی کردیااورتب سے وہ گائوں میں دندناتاپھررہا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات ریچھ کو پکڑنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔ اسی طرح ریچھوں کی موجودگی سے چھاندل، بدرکوٹ،  رنگہ والی، کرالہ ویٹھ، کنزر، فیروزپورہ،مہاین ،چک فیروزپوررہ میں لوگوں نے کھیتوں اور باغات میں جانا ترک کردیا ہے ۔ 
 

تازہ ترین