پولیس اہلکاروں کیلئے فلاحی امدادی سکیم | ڈائریکٹر جنرل کی ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی منطوری

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کے مالی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے 111 افسران اور اہلکاروں کے حق میں فلاحی امداد سکیم کو منظوری دی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 111 پولیس اہلکاروں کے حق میںجاری 1,10,25000 روپے کی رقم کو مرکزی پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کیا گیا ہے۔بچوں کی یا پھر اپنی شادی کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے 89اہلکاروں کے حق میں فی کس ایک لاکھ روپے منظورکیا گیا ۔اسی طرح 17 پولیس اہلکاروں پر انحصار کرنے والوں کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ روپے فلاحی قرضہ اور 1.25 لاکھ کی امدادکو منظوری دی گئی۔جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔پولیس اہلکاروں پر انحصار کرنے والے افراد کے علاج ومعالجہ  اپنی شادی ، بچوں کی تعلیم ،یا کچھ مذہبی ذمہ داریوں کیلئے مالی مدد شامل ہے ا ن سکیموں کے تحت ان کی مدد کی جاتی ہے ۔
 

تازہ ترین