تازہ ترین

آئی اے ایس امتحان میں3اُمیدواروں کی کامیابی | کپواڑہ میں خوشی کی زبردست لہر

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ ضلع کی ایک لڑکی اور ایک نوجوان نے اپنی ذہانت کا لو اہا منو ا کر آئی اے ایس کیلئے اپنی جگہ بنائی ۔پنجواہ را محال کی جو اں سال لڑکی نادیہ بیگ ولد غلام محمد بیگ ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ غلام محمد مدرس ہے ۔ نادیہ بیگ کی تمنا تھی کہ وہ یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے آئی اے ایس کیلئے منتخب ہوجائے ۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا ’’میں نے کئی بار کوشش کی کہ یو پی ایس سی امتحان پاس کروں لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا لیکن میں نے بھی ہمت نہیں ہاری اور یہ امتحان پاس کرنے کی بھر پور کوشش کی جو آج رنگ لائی‘‘۔ اس دوران ترہگام قصبہ سے تعلق رکھنے والے آ فتاب رسول ملک بھی ان ذہین نوجوانو ں میں شامل ہیں جنہوں نے آئی اے ایس کیلئے کامیاب قرار پائے جس کے باعث ترہگام میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی اور وہا ں لوگو ں نے جشن منایا ۔آفتاب کے والد ایک سبکدوش پولیس سب انسپکٹر ہیں ۔اپنی کامیابی پر آفتاب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگو ں کا بے حد شکر گزار ہیں جنہو ں نے انہیں یو پی ایس سی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا’’ میرے والدین نے میری پڑھائی میں کوئی کس با قی نہیں چھوڑی اور آج اُن کاخواب پورا ہوا‘‘ ۔دونوں نوجوانوں کی کامیابی پر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں ۔
 
 

 الطاف بخاری کی مبارکباد

سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدرسیدمحمد الطاف بخاری نے یونین پبلک سروس کمیشن امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں وکشمیر کے اُمیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ امیدواروں اور اُن کے والدین کو مبارک دیتے ہوئے بخاری نے کہاکہ کامیابی نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور صلاحیتوں پر ان کے یقین کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بغیرکسی تعاون اور چھوٹے گھرانوں سے ہونے کے باوجود جو یہ سنگِ میل عبور کیا ہے وہ قابل ِ ستائش ہے اور وہ اِس امتحان کو پاس کرنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کے لئے باعثِ ترغیب ہیں۔ اپنی پارٹی صدر نے کہاکہ بیشتر امیدواروں کی بیک گراؤنڈ یکساں ہے اور کوئی نہ کوئی چیز مشترک ہے وہ یہ کہ وہ محنت ولگن سے اپنی زندگی میں کچھ غیر معمولی کرنے کی خواہش ہے، میں اِن امیداروں کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگیاں بچیوں کے خوشحال مستقبل کے لئے وقف کیں۔بخاری نے امیدوظاہر کی کہ آج کے نتائج تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ترغیب کا باعث بنیں گے۔ کم سے کم 16نوجوانوں نے یو پی ایس سی امتحان پاس کیا ہے، اس کا یہ طلب ہے کہ جموں وکشمیر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کے علاوہ ہماری نوجوانوں نے زندگی کے سبھی شعبہ جات میں ریاستی، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ دریں اثناء جموں وکشمیر اپنی پارٹی لیڈر اعجاز احمد خان نے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے اُن اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے جنہوں نے آئی اے ایس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک بیان میں اعجاز خان نے کہاکہ اِن امیداروں نے جموں وکشمیر کے باقی نوجوانوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔ یہ اُن تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے اُمید کی کرن بنے ہیں جوملکی سطح پر محنت کر کے اپنی پہچان قائم کر کے جموں وکشمیر کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیت کو مثبت سمت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور یہ لڑے لڑکیاں اِن کے لئے رول ماڈل ہیں جن کے نقش قدم پر چلناچاہئے۔ انہوں نے جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سبھی امیدواروں اور اُن کے والدین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔