نارواو بارہمولہ میں پینے کی صاف پانی کی سخت قلت | لوگ مشکلات سے دوچار، اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے نارواو علاقہ کے کئی دیہات کی آبادی گرمیوں کے ان ایام میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ نارواو علاقے کے کئی دیہات جن میں شیری ،فتح گڈھ،ہی ون ،کالے بن،ملہ پورہ ،کاو ہار ،لریڈورہ،زنڈفرن ،ز وگیار،شالٹنگ، بدمولہ ،پہلی ہرن،آ ڈورہ ،نملن اور کچہا مہ کے لوگوں نے جل شکتی حکام پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عدم توجہی کے سبب پانی کی سپلائی بُری طرح متاثر ہے ۔ لوگوں کے مطابق متعلقہ محکمہ کی طرف سے اگرچہ کئی سکیموں پرکام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھر  ادھورا چھوڑاگیا جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی جگہوں پر پہلے ہی واٹر سپلائی سکیمیں موجود ہیں لیکن پایپ لائن زنگ آلودہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جل شکتی محکمہ کی طرف سے چند برس قبل کئی اسکیموں پر کام شروع کیا گیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پانی کی سپلائی ہنوز متاثر ہے۔ صارفین نے محکمہ جل شکتی کے علیٰ حکام سے  مطالبہ کیا کہ ان دیہات میں فوری طور پر پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔
 

تازہ ترین