پومپیو کا طالبان سے امن عمل پر تبادلہ خیال

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیویارک //امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ طالبان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ہونے والی اس ویڈیو کانفرنس میں ملا برادر نے امریکی وزیرِ خارجہ پر واضح کیا کہ بین الافغان مذاکرات کاآغاز طالبان قیدیوں کی مکمل رہائی سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان ککے درمیان فروری میں ہوئے معاہدے کے مطابق، افغانستان حکومت 5000 طالبان قیدیوں کو آزاد کرے گی۔اس نے پہلے ہی 4600 طالبان قیدیوں کو آزاد کردیا ہے ۔حکومت نے 31 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ عید کے موقع پرخیر سگالی کا اظہار کرنے کے لئے دیگر 500 قیدیوں کو رہا کرے گی۔ یواین آئی

تازہ ترین