دنیا میں کورونا سے 6.97 لاکھ ہلاکتیں

متاثرین کی تعداد 1.84 کروڑ سے متجاوز

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


جنیوا //خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریبا 1.84 کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرزمیں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ابھی تک امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریک میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 929 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 174 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 94 ہزار 702 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار 665 تک جا پہنچی ہے ۔کورونا وائرس سے دنیا میں چوتھے مقام پر روس میں مجموعی اموات 14 ہزار 207 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہو چکی ہے ۔
 

تازہ ترین