کامیاب حج کے انعقادکے بعد سعودی عرب کا عمرہ بحال کرنے پر غور

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


ریاض //کامیاب حج کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا۔کورونا کی وبا کے باعث رواں برس فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ممالک سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔بعد ازاں حکومت نے مارچ کے آغاز میں تمام بیرونی و اندرونی زائرین پر عمرے کی پابندی کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو بھی بند کردیا تھا اور وہاں پر مساجد تقریبا ڈھائی ماہ تک مکمل بند رہی تھیں۔سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک میں کچھ نرمیاں کرکے مساجد کو محدود نمازیوں کے لیے کھول دیا تھا، تاہم عید الفطر کے بعد ایک بار پھر مساجد کو بند کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں تمام مساجد کو کھولا گیا تھا۔کورونا کے کیسز میں کمی کے باوجود سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت رواں سال فریضہ حج کو بھی بیماری کے باعث محدود رکھا تھا اور کسی بھی دوسرے ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔اس بار فریضہ حج کے لیے سعودی حکومت نے محض 10 ہزار عازمین کا انتخاب کیا تھا اور تمام عازمین سعودی عرب میں رہائش پذیر تھے۔اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے 10 ہزار خوش نصیب افراد میں سے 70 فیصد افراد کا تعلق دنیا کے دیگر ممالک سے تھا۔
 

تازہ ترین