پانزو سُپر لیگ T20کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بٹہ گنڈ الیون نے فائنل میں جیت درج کی

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
 ترال//ترال میں T20کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بٹہ گنڈ XIنے جیت لیا ہے۔ جولائی سے جاری ’پانزو سُپر لیگ‘ T20کرکٹ کا فائنل میچ پانزو سٹیڈیم میں بٹہ گنڈ اور کچھمولہ کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل دیکھنے کیلئے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ بٹہ گنڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20اوور میں 161رن سکور کئے۔ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کچھملہ کی ٹیم نے 121رن بنائے اور سارے کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ عادل احمد کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔مقابلے میںجاسم نذیرنے روایتی انداز میں کمنٹری پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے اورسماجی دوری بنائے رکھی اور ماسک بھی تقسیم کئے ۔ٹورنا منٹ کے  منتظمین کاکہنا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران نوجوانوں کو تندرست رکھنے کیلئے اس طرح کے ٹورنا منٹوں کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائیگا۔ 
 

تازہ ترین